بھارت میں ایک ہاتھی عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔
ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جنگلی ہاتھی کو گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہاتھی نے عدالت کے احاطے میں داخل ہوکر افراتفری پھیلا دی اور عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھسنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر حکّام نے فوری طور پر محکمۂ جنگلات کو اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق، شکایت موصول ہوتے ہی محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلانے جیسے حربے استعمال کیے اور اسے وہاں سے لے گئے۔