• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کو انتقام یا ایذا رسانی کا ذریعہ نہیں بننے دینا چاہیے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(صالح ظافر) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اپنے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کو انتقام یا ایذا رسانی کا ذریعہ نہیں بننے دینا چاہیے بلکہ اسے حقیقی جوابدہی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے منگل کی شام اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں مہمان نوازی کے ماہر عزیز بلانی کی جانب سے دیے گئے افطار/ڈنر کے موقع پر دی نیوز/جنگ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ گزشتہ تین برسوں میں نیب نے اپنے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری لائی ہے۔جنرل نذیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ نیب کو ان بدعنوان عناصر کے لیے عبرت کا باعث بننا چاہیے جنہوں نے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ تاہم جو لوگ قانون اور آئین کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، انہیں نیب سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

اہم خبریں سے مزید