• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ عمر کے ساتھ بے قابو ہوتے جا رہے ہیں، سروے میں امریکی عوام کی رائے

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ عمر کے ساتھ بے قابو ہوتے جا رہے ہیں، سروے میں امریکی عوام کی رائے، صدر غیر مستحکم، ذہنی تیزی متاثر، واشنگٹن میں سیاسی قیادت بوڑھی ہو گئی ہے، بیشتر افراد کا موقف، ایک حالیہ ریسرچ کے مطابق امریکہ کے چھ میں سے پانچ شہری، جن میں کئی ری پبلکن بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمر کے ساتھ غیر مستحکم یا بے قابو ہو گئے ہیں۔ 61 فیصد شرکاء نے ٹرمپ کو اس طرح بیان کیا، جس میں 89 فیصد ڈیموکریٹس، 30 فیصد ری پبلکنز اور 64 فیصد آزاد ووٹرز شامل تھے۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت حالیہ مہینوں میں زیادہ نہیں بدلی، اور صرف 40 فیصد لوگوں نے ان کی کارکردگی کو منظور کیا۔ زیادہ تر امریکی یہ بھی سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن میں سیاسی قیادت عموماً بوڑھی ہو گئی ہے اور 79 فیصد نے کہا کہ منتخب عہدیدار زیادہ عمر کے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید