• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالرز فروخت کرتا تھا۔

ملزم ڈالرز کی فروخت کے لیے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا۔ 

ملزم کے قبضے سے 1600 جعلی امریکی ڈالرز برآمد کر لئے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور اس کی گرفتاری کے لیے تیکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید