• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں چل بسے

ٹام ولکنسن--- فائل فوٹو
ٹام ولکنسن--- فائل فوٹو

برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ نے کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹام ولکنسن کی 30 دسمبر کو ان کے گھر پر اچانک موت واقع ہوئی، اس وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔

ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے اور انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید