• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن بدتمیزی پر ایکشن، شویتا تیواری کا راج ٹھاکرے سے اظہار تشکر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شویتا تیواری کا کہنا ہے کہ ان سے آن لائن بدتمیزی کرنے والا شخص مہاراشٹر نونرمان سینا کا کارکن نہیں تھا، انھوں نے فوری ایکشن لینے پر راج ٹھاکرے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس حوالے سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ شویتا تیواری نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں انسٹاگرام پر مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے افراد اور راج ٹھاکرے کے حامیوں کی جانب سے آن لائن بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا جس پر انھوں نے توہین آمیز پیغامات بھیجنے والے شخص کی پروفائل کے اسکرین شاٹس راج ٹھاکرے سے شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا وہ اپنی پارٹی میں ایسے لوگوں کی حمایت کریں گے؟

جمعرات کو شویتا نے بتایا کہ ٹھاکرے جی کی ٹیم کی ایک خاتون نے ان سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ہونے والی کارروائی سے انہیں آگاہ کیا۔ 

انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے لکھا، چند روز قبل میں نے کچھ ایسی اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ چند مرد بلاوجہ خواتین کے لیے انتہائی نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ میں نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی شیئر کیے کیونکہ مجھے واقعی لگتا ہے کہ ایسے لوگوں کو یہ سمجھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ کچھ بھی کرکے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کی ایک خاتون وکیل نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور تین دن کے اندر انہوں نے مجھے متعلقہ شخص کا فون نمبر اور اس کی جانب سے ہاتھ سے لکھی ہوئی معافی بھی فراہم کی۔ میں ایڈووکیٹ سنیہل اڈارکر اور انکی پارٹی کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا، ذمہ دار شخص کو تلاش کیا اور میرے دوبارہ پوچھنے کا انتظار کیے بغیر مجھ سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا مجھے اس بات خوشی ہے کہ انہوں نے مجھے یہ بتانا ضروری سمجھا کہ وہ خواتین کی توہین کو معمولی نہیں سمجھتے۔ سنیہل نے یہ بھی بتایا کہ اگر مجھے مستقبل میں کبھی ایسی کسی پریشانی کا سامنا ہو تو میں ان سے رابطہ کر سکتی ہوں۔ 

شویتا نے کہا ساتھ ہی میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ اصل مسئلہ اس سے کہیں بڑا ہے۔ ہم ایک یا دو لوگوں کو پکڑ سکتے ہیں، لیکن ان ہزاروں یا شاید لاکھوں لوگوں کا کیا ہوگا جو اپنی اسکرینوں کے پیچھے چھپ کر خود کو مکمل طور پر بے خوف سمجھتے ہیں؟ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیے گئے، خاتون وکیل نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن بدتمیزی کرنے والا شخص انکی پارٹی کا رکن نہیں تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کا کوئی راستہ تلاش کریں گے، کیونکہ خواتین کے خلاف تکلیف دہ آن لائن بدسلوکی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو شویتا حال ہی میں دی ٹریٹرز سیزن 2 میں نظر آئی تھیں۔ وہ شو کی ساتویں قسط میں بے اینوسینٹ قرار پاتے ہوئے باہر ہوگئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید