ایم ایس دھونی، روئے اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں مسحور کن موسیقی دینے والے 35 سالہ معروف کمپوزر اَمال ملک نے فلمی دنیا سے کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اَمال ملک نے اپنے اکاؤنٹس پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اب مجھے وداع کرو...‘‘۔
ان کے اس پیغام نے مداحوں اور میوزک انڈسٹری کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
گلوکار نے اشارہ دیا کہ مسلسل کام کے دباؤ کے بعد وہ تخلیقی طور پر خود کو دوبارہ تازہ دم کرنے اور اپنے ذاتی اور آزادانہ میوزک پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے یہ وقفہ لے رہے ہیں۔
موسیقار نے اپنے چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ یہ ہمیشہ کے لیے خداحافظ نہیں ہے، بلکہ وہ بہت جلد ایک نئی اور مضبوط روح کے ساتھ بہترین گیت لے کر واپس آئیں گے۔