لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مرکزی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس جاتی امراء میں منعقد ہوا ، 6گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر غوروخوض کیا گیا، ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں میں سے 90 فیصد سے زائد امیدواروں کی ٹکٹیں کنفرم کر لی گئیں جبکہ اجلاس میں مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا گیا ۔