پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ایسا دیس بنائیں گے جہاں سبسڈی اشرافیہ کے بجائے براہ راست غریبوں کو ملے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آیئے مزید فلاحی پاکستان کی تعمیر کے لیے آگے بڑھیں، ایک ایسا دیس بنائیں جہاں ریاست شہریوں کو بنیادی حقوق مثلاً بہتر تعلیم اور طبی سہولیات مفت فراہم کرے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے مستقبل کی جانب بڑھیں جہاں رنگ، نسل، عقیدے کی تفریق کے بغیر عوام کے لیے کام کریں۔