• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ٹوکیو کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھرتے ہوئے طیارے میں آگ لگ گئی

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیدا ایئر پورٹ پر جاپان ایئر لائنز کے ایک جہاز میں آگ لگ گئی۔

ہنیدا ایئر پورٹ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز رن وے سے اُڑان بھرنے لگتا ہے تو اچانک اس میں سے آگ کے شعلے بھڑکنے لگتے ہیں۔

فوری طور پر اس واقعے کی کوئی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاپان ایئر لائنز کا جہاز رن وے پر کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  واقعہ پیش آنے کے بعد تقریباً 367 مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔

تاہم، ابھی تک اس حوالے سے ہنیدا ایئر پورٹ کے حکّام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔