• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا ککڑ کی سرجری کامیاب رہی، کچھ تکلیف ہے، شوہر شعیب ابراہیم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ دپیکا ککڑ کی صحت کے حوالے سے ان کے شوہر اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا کہ انکی سرجری کامیاب ہوگئی، بس انہیں تھوڑا درد ہے۔ واضح رہے 39 سالہ دپیکا جگر کے کینسر سے نبرد آزما ہیں اور منگل انکی سرجری کی گئی جس کے دوران ایک  13 ایم ایم کا سسٹ نکالا گیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شعیب ابراہیم نے لکھا، ’اللّٰہ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میری اہلیہ کا پروسیجر مکمل ہو گیا ہے۔ سب کچھ بخیر و عافیت ہو گیا۔ وہ اب ٹھیک ہیں، بس تھوڑی تکلیف ہے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں۔ آپ سب کی دعاؤں کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔‘

یاد رہے کہ اختتام ہفتہ پر دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب وی لاگز میں بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے ایک نیا سسٹ دریافت کیا ہے اور دیپیکا کو اسے نکالنے کے لیے سرجری کروانا پڑے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو پورا دن ہسپتال کے دوروں میں گزرا۔ کل تک سب ٹھیک تھا۔ دیپیکا کو دو دن سے پیٹ میں ہلکا درد تھا، جو جمعہ کی رات زیادہ ہو گیا۔ تو ہم نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس پر انہوں نے سی ٹی سکین کروایا جس سے معلوم ہوا کہ دیپیکا کو دوبارہ 13 ملی میٹر (1.3 سینٹی میٹر) کا سسٹ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ دپیکا کو گزشتہ برس مئی میں جگر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انکی ایک بڑی سرجری کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید