بھارت سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو حیدرآباد کی ہے جہاں آج کل پیٹرول کی سخت قلت کے سبب عوام پریشان ہے۔
وائرل ویڈیو میں پیٹرول نہ ملنے کے سبب ہی ڈیلیوری بوائے موٹر بائیک کے بجائے گھوڑے پر آرڈر ڈیلیور کرنے جا رہا ہے۔
ویڈیو میں ڈیلیوری بوائے کو ویڈیو بنانے والے شخص سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈیلیوری بوائے کا بتانا ہے کہ تین گھنٹے لائن میں لگے رہنے کے باوجود بھی پیٹرول نہیں ملا جس کے نتیجے میں وہ گھوڑے پر سوار ہو کر آرڈر ڈیلیور کرنے جا رہا ہے۔