• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاروں پر چلتی بلی کے توازن نے جاسوسوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


سوشل میڈیا پر ایک بلی کی ویڈیو وائرل ہے جس کی صلاحتیوں نے تربیت یافتہ جاسوسوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی تاروں کے جال کے درمیان دو تاروں پر باآسانی چل رہی ہے۔

بلی نے تاروں پر اپنے چاروں پاؤں سے اس قدر بہترین توازن بنایا ہوا ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی اور اپنی اپنی رائےکا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے بلی کو دیکھ کر ٹام کروز کی فلم ’مشن ایمپاسیبل‘ یاد آ گئی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بلی کا تاروں پر توازن دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تربیت یافتہ جاسوس ہے۔