سلام آباد (فاروق اقدس)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان آج افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہونگے، مولانا دورے کو موخر کرنا چاہتے تھے تاہم میزبان حکومت کی بار بار یاد دہانی پر آج کابل روانہ ہورہے ہیں ، ذرائع کے مطابق ملک میں انتخابی سرگرمیوں اور مصروفیات کے پیشگی شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمان دورے کو فی الحال موخر کرنا چاہتے تھے تاہم میزبان حکومت کی جانب سے بار بار یاد دہانی کے پیغامات موصول ہونے پر وہ اتوار کی شام کابل روانہ ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق کابل میں مولانا کی تمام مصروفیات، ملاقاتوں اور رابطوں کا شیڈول میزبان حکومت نے طے کیا ہے اس لئے وہ بادی النظر میں ان سے لاعلم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ایک آٹھ رکنی وفد بھی کابل میں مصروفیات کے دوران ان کی معاونت کیلئے جارہا ہے جن میں سابق وزراء اور ارکان اسمبلی مولانا عبدالواسع ، صلاح الدین ایوبی، مولانا امداد اللہ، سلیم الدین شامزئی (بنوری ٹائون)، مولانا ادریس حقانی (مدرسہ حقانیہ) اور مولانا فضل الرحمان کے معتمد خاص مفتی ابرار بھی شامل ہیں۔