کراچی میں ٹریفک پولیس افسر پر احاطۂ عدالت میں تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر محمد یوسف اور وکیل سمیت 4 افراد کھڑے تھے، یوسف موبائل دیکھ رہا تھا کہ وکیل نے اچانک چہرے پر تھپڑ مار دیا، دوسرے تھپڑ میں ٹریفک پولیس افسر کی ٹوپی گر گئی، یوسف تھپڑ روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
وکیل نے ٹریفک پولیس افسر کے پیٹ پر لات ماری، ٹریفک پولیس افسر زمین پر بیٹھ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مسلسل وکیل کو روکنے کی کوشش کرتا رہا، بڑی تعداد میں وکلاء اور دیگر لوگ جمع ہو گئے۔
ایک پولیس اہلکار وکیل کو بیچ بچاؤ کے بعد لے جانے لگا، تو جاتے جاتے بھی وکیل نے اہلکار کو تھپڑ مارے۔
ٹریفک پولیس افسر محمد یوسف نے سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔