• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا جس سے حوثیوں کی انتہا پسندانہ سوچ اور کشیدگی میں اضافے کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمے داری اور بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے کئی شہروں پر حوثیوں کی جانب سے حملوں کے باعث متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ پیر کے روز سعودی شہروں خمیس، مشیط، ابہا اور طائف پر یمنی حوثیوں کے حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید