• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: جے آئی بی

صفحات: 202، قیمت: 1000 روپے

ناشر: لٹل بُک کمپنی

کتاب کے اندرونی صفحات میں دی گئی تفصیل کے مطابق ،مصنّف کا اصل نام ڈاکٹر جمیل انعام بھٹی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ماہرِ امراضِ جِلد ہیں، لندن سے طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، فنِ تعمیر سے خاص دل چسپی ہے۔اپنے پاس نادر کتب، تصاویر، گھڑیوں اور ٹیپ ریکارڈز کا بھی ذخیرہ رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے اِن تقریباً دو سو صفحات میں ایک کہانی بیان کی ہے، جس کا مرکزی کردار ڈاکٹر سمیر ہے۔ 

سمیر کی زارا نامی لڑکی سے شادی ہوتی ہے، جو اُسے بہت چاہتی ہے، مگر گھریلو سیاست کی وجہ سے یہ شادی طلاق پر ختم ہوجاتی ہے، پھر اُس کی مہوش سے شادی ہوتی ہے،جسے کہانی میں لالچی، خود غرض اور بدکردار دِکھایا گیا ہے، اُس سے سمیر کے دو بچّے ہوتے ہیں، مگر وہ خلع لے لیتی ہے، بعدازاں، سمیر کی زارا سے دوبارہ شادی ہوجاتی ہے، جس کی دوسرے شوہر سے بھی علیٰحدگی ہوچُکی ہوتی ہے۔ گویا یہ کہانی عورت کی محبّت، بے وفائی اور گھریلو تنازعات کے اردگرد گھومتی ہے۔ بہرحال، ایک پرانے اور عام موضوع پر اچھی کہانی تخلیق کی گئی ہے۔