• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر کی تنقید پر فلم اینیمل کی ٹیم کا ردِعمل

نامور بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد فلم اینیمل کی ٹیم کی جانب سے بھی ردِعمل سامنے آگیا۔  

جاوید اختر نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم اینیمل سے متعلق کھل کر بات کی تاہم انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر فلم کے سین کو بیان کرکے اس پر تنقید کی تھی۔

ایک فلم فیسٹیول تقریب کے دوران جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اگر ایسی فلم ہو جہاں ایک آدمی ایک عورت سے اسکے جوتے چاٹنے کا مطالبہ کرے، ایک آدمی کہے کہ عورت کو تھپڑ مارنا ٹھیک ہے تو پھر یہ فلم سپر ہٹ ہوجائے تو یہ بہت خطرناک ہے۔

یہ فلمیں آخر کیوں خطرناک ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کسی طرح کی وضاحت نہیں کی۔

اب فلم اینیمل کی جانب سے نغمہ نگار کے بیان پر ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اس نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آپ جیسا بڑا لکھاری عاشق کی دھوکا دہی کو نہیں سمجھ سکتا تو پھر آپ کا فن جعلی ہے۔ 

ٹیم نے یہ بھی لکھا کہ اگر عورت کو محبت کے نام پر دھوکا ملے اور اسے بیوقوف بنایا جائے اور وہ کہے کہ میرے جوتے چاٹو تو آپ جیسے لوگ ایسے عمل کو نسائیت کہہ کر سراہتے۔ 

اس نے مزید لکھا کہ محبت کو صنفی سیاست سے آزاد رہنے دیا جائے، انہیں صرف عاشق کہا جائے۔ عاشق نے دھوکا دیا اور جھوٹ بولا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید