• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ فیصلے نے اختیارات کی تقسیم کے ٹرائیکاٹومی فارمولے کو مانا

اسلام آباد( طاہر خلیل )سپریم کورٹ کے فیصلے نے پارلیمنٹ کی سُپرمیسی کے ساتھ اختیارات کی تقسیم کےٹرائیکاٹومی فارمولے کو بھی مانا اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کی اجتماعی دانش کو تسلیم کیا جانا چاہیے .

 ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ نے تسلیم کیا اور فیصلہ ہو گیا کہ آئندہ سیاستدانوں کی تاحیات نا اہلی نہیں ہو گی ،سپریم کورٹ کے ایک سابق فیصلے کے ذریعے 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل (F)(1)62میں نا اہلی کے لفظ میں’’ تاحیات ‘‘ کا اضافہ کر دیا تھا.

سپریم کورٹ نے درست سمت میں فیصلہ دیا کہ عدالت آئین قانون کی تشریح تو کر سکتی ہے لیکن آئین کی تحریر کو بدل نہیں سکتی ، قانون بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے۔

اہم خبریں سے مزید