• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، فوزیہ جنجوعہ کو پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون میئر‘‘ ہونے کا اعزاز حاصل

اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکا میں فوزیہ جنجوعہ کو پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون میئر‘‘ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوزیہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے اعزاز حاصل کرنے اور چکوال کی بیٹی ہونے پر فخر ہے ،فوزیہ جنجوعہ ہاتھ میں قرآن پاک تھامے شوہر اور چار بچوں کے ہمراہ حلف برداری کیلئے ٹاؤن شپ ہال میں داخل ہوئیں تو جہاں تمام شرکاء کیلئے یہ ایک منفرد اور حیران کن منظر تھا تو دوسری طرف فوزیہ جنجوعہ اپنے منصب کا حلف اٹھانے کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہی تھیں۔

 پاکستانی نژاد امریکی خاتون جن کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے انہوں نے امریکی ریاست نیوجرسی کے ٹاؤن سے میئر منتخب ہوکر پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون میئر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جسے اپنی تقریر میں انہوں نے پاکستان کیلئے ایک فخر قرار دیا۔

 فوزیہ جنجوعہ نے اپنے نئے منصب کی حلف برداری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے ، فوزیہ جنجوعہ نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے بھی کام کیا۔

اہم خبریں سے مزید