• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2075 ءمیں چین سب سے بڑی، پاکستان چھٹی معیشت ہو گا: عالمی فرم کی پیشگوئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی سرمایہ کاری، بینکاری اور سیکیورٹی فرم ’گولڈ مین سیکس‘ نے عالمی معیشتوں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

گولڈ مین سیکس نے بتایا ہے کہ 2075 ء میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں کون سی ہوں گی؟

عالمی فرم کے مطابق چین معیشت میں 57 کھرب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہو گا۔

گولڈ مین سیکس کے مطابق بھارت 52.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہو گا۔

عالمی فرم نے بتایا ہے کہ امریکا 51.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ تیسری، جبکہ انڈونیشیا چوتھی معیشت ہو گا۔

گولڈ مین سیکس فرم کے مطابق پاکستان 12.3 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی چھٹی معیشت ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید