• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہولڈر حمیدہ وحیدالدین کی شیر کیساتھ ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

منڈی بہاءالدین سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہولڈر حمیدہ وحیدالدین کی شیر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حسن رضا نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں منڈی بہاءالدین کے حلقہ پی پی 40 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار حمیدہ وحیدالدین کو صوفے پر بیٹھے شیر کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حمیدہ وحیدالدین کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین لیگی سپورٹرز کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔