• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیپلز بس منصوبے کے تحت خواتین ڈرائیوروں کی تربیت


دورانِ سفر خواتین میں تحفظ اور سہولت کا احساس اجاگر کرنے کےلیے کراچی میں پیپلز بس سروس منصوبے کے تحت خواتین ڈرائیوروں کو تربیت دی گئی، خواتین کو ڈیزل اور الیکٹرک بسیں چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

حکومت سندھ کے ذیلی ادارے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے 18 خواتین ڈائیورز کو ڈیزل ہائبرڈ بس، الیکٹرک ہائبرڈ بس سے متعلق ٹریننگ دی جارہی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر عبدالشکور کا کہنا ہے کہ دوران تربیت خواتین کو الیکٹرک بس سمیت ڈرائیونگ، انجن، بیٹری، کمیونیکیشن اور سیفٹی اسکلز سمیت مختلف آلات کے بارے میں تربیت اور آگاہی دی گئی ہے۔

تربیت یافتہ خواتین کو پہلے موٹر وے پولیس کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں کراچی کے مہران ڈپو میں جاری ڈرائیونگ ٹریننگ دی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید