• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامور فنکار اور کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاوید کوڈو کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو شاید کبھی پُر نہ ہو۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق کامیڈین جاوید کوڈو بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

جاوید کوڈو نے بے شمار فلموں، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، وہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مقبول تھے۔

قومی خبریں سے مزید