• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کے اظہار کیا ہے اور قتل پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لائی جائیں، خطے کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک مسلح حملے میں کم از کم 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق واقعہ پاک-ایران بارڈر کے قریب ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں پیش آیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر مکینک تھے اور ان پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید