اسرائیلی افواج نے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغ دیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسپتال کی عمارت پر میزائل حملے کے نتیجے میں ایمرجنسی اور استقبالیہ کو نقصان پہنچا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ خوفناک اور وحشیانہ جرم ہے، اسرائیل نے غزہ میں منصوبے کے تحت 34 اسپتالوں کو دانستہ طور پر برباد اور ناکارہ کردیا ہے۔
اکتبور 2023ء میں بھی اسرائیل نے الاھلہ عرب اسپتال پر حملے کیے تھے جس میں سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے تھے۔