• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

علامہ مسعود الرحمان عثمانی: فوٹو فائل
علامہ مسعود الرحمان عثمانی: فوٹو فائل

اسلام آباد پولیس نے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔ ملزمان کو منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

واضح رہے کہ علامہ مسعود الرحمان کو 5 جنوری کو اسلام آباد میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید