ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمان شہید ہوگئے ہیں۔
غوری ٹاؤن میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہیں، ساتھی ڈرائیور گولی لگنے سے زخمی ہو گئے پمز اسپتال میں علاج کیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں سنی علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، مولانا ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہوئے، ریسکیو اور پولیس کی جانب سے پمز اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر آلات سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔