• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیزا ڈیلیوری بوائے ’ننجا ٹرٹل‘ کو دیکھ کر حیران، ویڈیو وائرل

پیزا ڈیلیوری بوائے 90 کی دہائی کے معروف کارٹونک کریکٹر ننجا ٹرٹل کو پیزا ڈیلیور کرنے پہنچ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پیزا ڈیلیور کرنے والا اس وقت دنگ رہ جاتا ہے جب وہ ایک گھر پر پیزا ڈیلیور کرنے پہنچتا ہے اور دروازہ کھلنے پر اپنے سامنے 90 کی دہائی کے معروف کارٹونک کریکٹر ننجا ٹرٹل کو دیکھتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننجا ٹرٹل کو دیکھ کر پیزا ڈیلیور کرنے والے کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی کہ وہ پیزا باکس ایک جانب رکھتا ہے اور بھاگ کر اپنا فون لے کرآتا ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔


اتنے میں اس کے پیچھے سے ایک اور کارٹون کریکٹر اسے گھیر لیتا ہے، پیزا ڈیلیوری بوائے اسے دیکھ کر ہچکچاتا ہے اور بتاتا ہے کہ پیزا ڈیلیور کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک 2.9 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا ہے جبکہ کئی صارفین ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اپنے بچپن کے کارٹون کریکٹر کو دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔