پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو میں نعمان اعجاز کو اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں بھارتی فلم ’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر 2‘ کے مشہور گانے’یہ جوانی ہے دیوانی‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے بعد اب ان کے ڈانس سے بھی کافی متاثر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔