• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیخلاف تیسرے ٹی20 میں ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کے چرچے

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کے چرچے ہونے لگے۔ 

بھارت سیریز پہلے ہی 0-2 سے اپنے نام کرچکا تھا، جبکہ آخری میچ میں جیت کےلیے افغانستان نے خوب جان لڑائی۔ 

بھارت کے 212 رنز کے جواب میں افغانستان نے بھی 212 رنز بنا ڈالے، میچ سپر اوور پر گیا تو یہ بھی 16، 16 رنز کے ساتھ برابر ہوگیا۔

اسکے بعد ایک اور سپر اوور ہوا جس میں بھارت نے آسانی سے کامیابی سمیٹ کر 0-3 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ 

بنگلور میں کھیلے گئے اس آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 17ویں اوور میں ویرات کوہلی کی فلیڈنگ کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ 

واشنگٹن سندر کی گیند پر کریم جنت نے چھکا لگانے کی کوشش کی، لیکن اسے باؤنڈری پر ناقابلِ یقین انداز میں کیچ کرکے ویرات کوہلی نے روک لیا۔