• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: دولہا اور دلہن کا پولیس اسٹیشن میں فوٹو شوٹ


مظفرگڑھ میں دولہا اور دلہن نے ماڈل تھانہ سٹی کی عمارت میں فوٹو شوٹ کروایا۔

اس حوالے سے دولہا عبدالصمد کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر ایس ایچ او سے فوٹو شوٹ کی اجازت لی۔

عبدالصمد نے کہا کہ ایس ایچ او نے اجازت دی، فوٹو شوٹ کے لیے ہمارا استقبال کیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانے کی خوبصورتی دیکھ کر فوٹو شوٹ کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ جوڑے کے اصرار پر تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دی گئی۔