• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کی لت اب جانوروں کو بھی لگ گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

موبائل فون کی لت نے صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی کسی کام کا نہ چھوڑا۔

اکثر اوقات بیشتر افراد بالخصوص بچے وقت گزاری کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ لیتے ہیں لیکن اب یہ عادت صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ پالتو جانوروں اور ان کے بچوں میں بھی منتقل ہونے لگی ہے۔

ان دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک پالتو کتے کے بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو گھر کے باہر اور اندر گھومنے پھرنے کے بجائے ایک کونے میں بستر پر آرام سے ویڈیوز دیکھنے میں مگن ہے۔

وائرل ویڈیو میں کتے کے بچے کی باڈی لینگویج سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کافی دیر سے ویڈیو دیکھنے میں مصروف ہے۔

اینیملز لوور نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اس طرح ہر کوئی اپنا ویک اینڈ گزارتا ہے‘۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک 204 ملین صارفین نے دیکھا اور 9.4 ملین نے پسند کیا ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلے موبائل فون نے انسانوں کو برباد کیا اور اب کتے کے بچوں کو کر رہا ہے۔