کراچی(اسد ابن حسن) چند دن قبل کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ نے عرصے سے تعینات ڈیپارچر امیگریشن شفٹ انچارجز سمیت 16دیگر عملے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ ملازمین کے بارے میں یہ اطلاعات اور شکایات موصول ہوتی رہیں کہ وہ مبینہ طور پر انسانی اسمگلرز کی ملی بھگت سے غیر ممالک خاص طور پر موزمبیق کے لیے ایسے مسافروں کو جانے کی اجازت دیتے تھے جن کے پروفائل مشکوک ہوتے تھے۔ ایسے مسافر وہاں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے اور پھر ڈیپورٹ ہو کر کراچی آجاتے تھے۔