• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسیکل انداز میں نظم 'جونی جونی یس پاپا' گانے کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل


بھارت میں ایک مقامی فنکار کی جانب سے مشہور انگریزی نظم ’جونی جونی یس پاپا‘ کو انوکھے انداز میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انڈین ریلوے اکاؤنٹ سروس آفیسر کی جانب سے حال ہی میں یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بچوں کیلئے معروف انگریزی نظم جونی جونی یس پاپا کو کلاسیکل انداز میں گا رہا ہے۔

گلوکار گائیکی کے دوران انگریزی کے الفاظ کو کلاسیکل انداز میں ادا کر رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک شخص ہارمونیم اور دوسرا طبلہ بھی بجاتا دکھائی دے رہا ہے۔