سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی 2 مسافر طیاروں کی لینڈنگ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
اس ویڈیو کو ایک موقع پر دیکھ کر ایسا ہی لگا کہ لینڈنگ کے لیے یہ دونوں طیارے ایک دوسرے سے ریس لگا رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو امریکا کے سین فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ہے جو کہ کافی پرانی ہے تاہم یہ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دونوں طیارے ایئرپورٹ پر برابری سے الگ الگ رن ویز پر لینڈ ہوئے تاہم انہیں دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ دونوں لینڈنگ کے لیے ریس لگا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پہلی مرتبہ دیکھنے والے صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔