• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کی اعظم سے شرارت میں ریسلنگ کا تڑکا


پاکستانی کرکٹرز اکثر کیمرے کے سامنے بھی اپنی دوستی کا اظہار کرتے ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی نے اعظم خان سے دلچسپ شرارت کی۔

اس موقع پر بیسٹ بولر کے لیے بنائی گئی وائٹ بیلٹ شاہین آفریدی نے اعظم خان کی کمر پر باندھی تو انہوں نے معروف ریسلر کا اسٹائل بنانے کی کوشش کی۔

دونوں پاکستانی کرکٹرز کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ریسلنگ میں مختلف کیٹیگریز میں چیمپئن بننے والوں کو بیلٹ پیش کی جاتی ہے۔