• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک، ویڈیو بھی سامنے آگئی


بھارت میں روڈ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ 

واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع دھرما پوری میں پیش آیا جہاں ندی پر بنے ایک پل پر 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

واقعے  میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ 

سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ٹرک ایک دوسرے ٹرک سے ٹکرایا جس کے باعث ساتھ میں چلنے والی مزید دو گاڑیاں اس کی زد میں آئیں۔  

دو ٹرکوں کے بیچ میں آکر کار مکمل تباہ ہوگئی جبکہ ایک ٹرک پل سے نیچے گر گیا۔ 

واقعے پر تامل ناڈو کے وزیراعظم ایم کے اسٹالین نے گہرے رنج کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کےلیے مالی مدد کا اعلان کیا۔