قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر بابر اعظم کی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مخالف ٹیم کے پلیئر سے تلخ کلامی ہو گئی۔
بنگلا دیش میں جاری لیگ کے دوران ڈورڈینٹو ڈھاکا کے خلاف اننگز کے 13 ویں اوور میں رنگ پور رائیڈرز کے بابر اعظم کی مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر عرفان کے ساتھ گرما گرمی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
وکٹ کیپر عرفان اور بابر اعظم میں بحث مباحثہ شدت اختیار کر گیا، امپائرز اور پلیئرز نے معاملہ سلجھایا۔
بابر اعظم بی پی ایل کے لیے اس وقت بنگلا دیش میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے ڈھاکا کے خلاف 46 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل 183 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بی پی ایل میں یہ بابر اعظم کی دوسری نصف سنچری تھی، ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔