سپریم کورٹ آف پاکستان پیر 5 فروری کو کشمیر ڈے پر اور جمعرات 8 فروری کو انتخابات کے باعث بند رہے گی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 2 بینچ مقدمات سنیں گے۔
منگل اور جمعے کو 1 نمبر بینچ 2 رکنی جبکہ بدھ کو 3 ججز پر مشتمل ہو گا۔
بینچ نمبر 1 کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
منگل کو بینچ ون میں جسٹس مسرت ہلالی جبکہ جمعے کو جسٹس جمال مندوخیل شامل ہوں گے۔
بدھ کو جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے ہمراہ بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔
بینچ نمبر 2 منگل کو سردار طارق مسعود اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہو گا۔
بدھ اور جمعے کو بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود کےساتھ جسٹس اطہر من اللّٰہ ہوں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔
لاہوررجسٹری میں 9 فروری کو بینچ نمبر 1 کیسز کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔
بینچ نمبر 2 میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔