سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے مشہور فٹبالر لیونل میسی کو اشارہ کر کے شکست یاد دلا دی۔
جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں سعودی فٹ بال کلب النصر نے میسی کے امریکی کلب انٹر میامی کو 0-6 سے مات دی تھی۔
اس میچ میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی صرف 7 منٹ کے لیے میدان میں اُترے تھے جبکہ النصر سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو انجری کے سبب میچ کا حصہ نہیں بنے تھے۔
النصر نے ابتدائی 12 منٹ میں 3 اور دوسرے ہاف میں بھی 3 گول کیے تھے، اس دوران لیونل میسی بھی 7 منٹ کے لیے میدان میں اُترے تھے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دوستانہ میچ ممکنہ طور پر آخری موقع تھا جس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا آخری مرتبہ گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہو سکتا تھا۔