آپ نے آج تک کئی شادیوں میں دولہا دلہن کی دلچسپ انٹریز دیکھی ہوں گی مگر سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیئے ہیں۔
اپنی مثال آپ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا شادی سے قبل اپنی شادی کے مقام پر پہنچنے کے لیے دنیا کی منفرد اور خطرناک ترین انٹری دے رہا ہے، انٹری بھی ایسی کہ جو نہ کبھی سنی اور نہ کبھی دیکھی۔
ویڈیو کے مطابق پہلے دلہن ایک گاڑی میں بیٹھے ایک سمت جا رہی ہیں، ایک مخصوص فاصلے پر پہنچ کر دلہن کو گاڑی سے ہوا میں ایک جھولے کی مدد سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن انتہائی خطرناک انداز اور اونچائی پر پہنچ کر ایک سمت سے دوسری سمت جھولے کھا رہی ہے۔
ویڈیو میں دلہن کافی مطمئن نظر آ رہی ہے کیوں کہ وہ ہاتھ میں موجود گلدستہ دوستوں پر پھینکنے کی رسم بھی جھولتے ہوئے ہی ادا کر رہی ہے۔
دوسری جانب دلہن کے بعد دولہا بھی اسی انداز میں اپنی شادی کے مقام پر پہنچتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کے دل حلق میں آ گئے ہیں جس کا اظہار وہ اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں کرتے نظر آ رہے ہیں۔