• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں لفٹ دینے والے ٹیکسی ڈرائیور کا خوفناک انجام

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

رکیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی نیکی اس کی جان لے گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرد موسم میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے سڑک کے کنارے کھڑے شخص کے ساتھ نیکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بٹھایا مگر اس شخص نے بعد میں ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

بعدازاں مقتول ڈرائیور کی لاش اس کے ساتھی ڈرائیوروں نے 250 ٹیکسی کاروں کے قافلے میں ازمیر میں مردہ خانے تک پہنچائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں 44 سالہ ڈرائیور کو 19 سالہ ملزم نے 3 گولیاں ماریں جس کی ویڈیو گاڑی میں لگے کیمرے نے ریکارڈ کر لی۔

رپورٹس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کا موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گیا تھا تاہم ٹیکسی میں لگے کیمرے اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔