• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو: پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، کشمیریی اور جاپانی میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ اپنے تبصروں میں انہوں نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں مسلسل مظالم کو اجاگر کیا۔ 

انہوں نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر بھی زور دیا۔

قبل ازیں کشمیر یکجہتی فورم کے سربراہ شاہد مجید کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور کشمیریوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سفارتخانے میں تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید