• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر یا تیر کو ووٹ دینا کشمیر کے غداروں کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، سراج الحق

سراج الحق : فوٹو فائل
سراج الحق : فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو شیر یا تیر کو ووٹ دینا آئی ایم ایف اور کشمیر کے غداروں کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ سے خطاب  کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے آرٹیکل 62، 63 ختم کرنے کی کوشش کی تو ایوان سے باہر نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں بھارت نہیں بلکہ ہمارے بزدل حکمران رکاوٹ ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ ان کی دولت نہ ہوتی تو یہ کونسلر بھی نہ بن سکتے۔ یہ لوگ دھوپ میں کھڑے نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید