• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو فالو کیا، شہباز شریف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن ،شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کابینہ نے دی ، انٹرا پارٹی الیکشن میں ہم نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو فالو کیا۔شاہد خاقان عباسی چھوڑ کر کیوں گئے یہ ان سے پوچھیں۔ 2018ء میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی سلیکٹڈ وزیراعظم تھے۔ اس طرح کے سلیکٹڈ تھے جس کی مثال پہلے کسی نے نہیں دیکھی۔2018ء میں ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو ہرا دیا گیا۔بڑے میاں صاحب سیاستدان نہیں مدبر ہیں انہوں نے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔جو ان کی سوچ ہے پاکستان کا کوئی اور سیاستدان نہیں رکھتا۔2018ء میں آر ٹی ایس کو بند کردیا گیا تھا۔9 مئی کو سازش میں شامل لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پی ٹی آئی کے سیکڑوں لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔مجھے تحریک انصاف کے لوگوں نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ ہیں۔یہ ہماری بے عزتی کرتا ہے ہماری بات نہیں سنتا۔ جنرل باجوہ نے کہا تھا عدم اعتماد نہیں لائیں گے تو فوری الیکشن کریں گے۔میرے پارٹی کے قائد نواز شریف الیکشن چاہتے تھے۔اجتماعی سوچ تھی سب نے کہا عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید