• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب ہوا میں پودے اگانا ممکن ہے۔ 

ہوا میں پودے اگانے کی اس جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو ’ایروپونکس‘ کہا جاتا ہے۔

یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں پودے اگانے کے لیے مٹی کے بغیر غذائیت سے بھرپور دھند والا ماحول بنایا جاتا ہے۔

دراصل اس تکنیک میں پودوں کی جڑیں ہوا میں لٹکی رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ان جڑوں پر ایک محلول کا اسپرے کیا جاتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں وہ تمام ضروری اجزاء موجود ہوتے ہیں جن کی پودوں کو اگنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سائنس ڈائریکٹ
فوٹو بشکریہ سائنس ڈائریکٹ

فی الحال ’ایروپونکس‘ تکنیک کا استعمال پاکستان سمیت کئی ممالک میں زیادہ تر آلو اُگانے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس تکنیک سے آلو اگانے پر کم وقت میں آلو کی تقریباََ 10 گنا زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس سے صرف آلو ہی نہیں بلکہ ٹماٹر، کھیرا اور اسٹرابیری سمیت کئی دیگر سبزیاں اور پھل بھی اگائے جاسکتے ہیں۔