• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈ وِل ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سمیت متعدد امیدوار کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل تک جواب دیں کہ آپ نے کیا کارروائی کی؟ اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔

قومی خبریں سے مزید