• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا دھاندلی کا دعویٰ درست ہے تو کراچی کی ہماری سیٹیں واپس کریں، قیصر شریف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دھاندلی کا دعویٰ درست ہے تو کراچی کی ہماری سیٹیں واپس کریں۔

اپنے ایک بیان میں قیصر شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 16 فروری کو اسلام آباد میں دھاندلی کے خلاف ہمارے دھرنے میں شریک ہوں۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جن جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے شکایات ہیں انہیں دھرنے میں شریک ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نتائج کیخلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شامل ہونیکا اعلان کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید