پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا شکریہ ادا کردیا۔
محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔
سابق کپتان محمد حفیظ کو دورۂ نیوزی لینڈ تک کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کی خدمات کو سراہتے ہیں، محمد حفیظ نے دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران اپنے جذبے سے کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔
پی سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے لیے بورڈ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔